Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسکول کلرک امتحانی فیس کے لاکھوں روپے آئن لائن جوئے میں ہار گیا

پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول ژوب وزیر خان نے تصدیق کردی
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2024 09:09am

بلوچستان کے ضلع ژوب میں گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول کا کلرک کلاس نہم اور دہم طلبہ کے امتحان داخلہ فیس کی مد میں جمع لاکھوں روپے آن لائن جوئے میں ہار گیا۔

پرنسپل گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول ژوب وزیر خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول کے نویں اور دسویں جماعت کے 878 طلبہ کی امتحانی فیس کی مد میں 23 لاکھ 14 ہزار روپے کلرک کے پاس پڑے تھے، امتحانی فیس جمع کرانے کا بتانے پر کلرک نے آن لائن جوا 1X bet میں رقم ہارنے کا انکشاف کیا۔

پرنسپل نے بتایا کہ بلوچستان بورڈ میں فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر مقرر ہے، بروقت فیس جمع نہ ہونے کی صورت میں طلبہ کے داخلے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اطلاع ملنے پر گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری اسکول کلرک شہزاد جمال کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

بلوچستان

Zhob

ONLINE GAMBLING

school clerk