Aaj News

پیر, اکتوبر 28, 2024  
24 Rabi Al-Akhar 1446  

چین کی یونیورسٹی نے تحقیقی مرکز پاکستانی سائنس دان سے موسوم کردیا

ڈاکٹر محمد اقبال چودھری ریسرچ سینٹر 17 کُل وقتی محققین کی رجسٹریشن کرے گا۔
شائع 27 اکتوبر 2024 10:18pm

چین کی ایک جامعہ نے اپنے تحقیقی مرکز کو پاکستان کے معروف سائنس دان ڈاکٹر محمد اقبال چودھری سے موسوم کردیا ہے۔

ہُنان یونیورسٹی آف میڈیسن کے ریسرچ سینیٹر کا افتتاح حال ہی میں کیا گیا ہے۔ یہ ریسرچ سینٹر 17 کُل وقتی محققین کی رجسٹریشن کرے گا۔ یہ محققین پاکستان اور چین کے درمیان اشتراکِ عمل کا گراف بلند کریں گے۔

1912 میں قائم کی جانے والی ہنان یونیورسٹی آف میڈیسن سرکاری شعبے کا اہم ادارہ ہے جو 20 گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ پروگرام پیش کرتا ہے۔ اس کے فیکلٹی ممبرز کی تعداد 4500 سے زیادہ ہے اور فُل ٹائم طلبہ کی تعداد 14425 ہے۔

ڈاکٹر محمد اقبال چودھری کو حکومت کی طرف سے ہلالِ امتیاز، ستارہ امتیاز اور تمغہ امتیاز دیا جاچکا ہے۔ 2021 میں بایو آرگینیک کیمسٹری کے شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف کے طور پر انہیں مصطفیٰ پرائز بھی دیا گیا۔

ڈاکٹر محمد اقبال چودھری ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز فار سینٹرل اینڈ ساؤتھ ایشیا کے نائب صدر ہیں۔ وہ اکیڈمی آف سائنسز فار دی ڈیویلپنگ ورلڈ اور رائل سوسائٹی آف کیمسٹری (لندن) کے ریسرچ فیلو ہیں۔

Dr Muhammed Iqbal Chodhary

Bio organic Chemistry

Research Center

Greater Collaboration