Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان غلطی تسلیم کرتے ہیں کہ پنجاب حکومت نہیں توڑنی چاہئے تھی، لطیف کھوسہ

وہ تجربہ کامیاب نہیں ہوا تھا، لطیف کھوسہ
شائع 27 اکتوبر 2024 09:45pm
Will Maulana agree to the 27th Amendment?| Rubaroo | Complete show | Aaj News

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ جس طریقے سے 26ویں ترمیم ہوئی ہے یہ پاکستان کی سب سے بڑی جماعت تحریک انصاف کو ناقابل قبول ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہم نے پہلے ایک غلطی کی تھی اسمبلیوں سے مستعفی ہوکر باہر چلے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تجربہ کامیاب نہیں ہوا تھا۔

کیا عمران خان غلطی تسلیم کرتے ہیں کہ اسمبلیاں نہیں توڑنی چاہئیں تھیں؟ اس سوال کے جواب میں لطیف کھوسہ نے کہا کہ عمران خان یقیناً اب یہ سوچتے ہیں ہم نے ان کو فری ہینڈ نہیں دینا۔

imran khan

latif khosa