Aaj News

پیر, اکتوبر 28, 2024  
24 Rabi Al-Akhar 1446  

کچھ تو شرم کرو، یرغمالیوں کے اہل خانہ نے اسرائیلی وزیرِاعظم کی تقریر روک دی

اسرائیل پر حماس کے حملوں کو سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں احتجاج، نیتن یاہو کو خفت کا سامنا
شائع 27 اکتوبر 2024 09:40pm

اسرائیل کے وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کو اس وقت وقت شدید خفت کا سامنا کرنا پڑا جب عبرانی کیلینڈر کے مطابق اسرائیل پر حماس کے حملوں کا ایک سال مکمل ہونے پر ان کی تقریر اسرائیلی یرغمالیوں کے اہلِ خانہ نے احتجاج کرتے ہوئے رکوادی۔

تقریب کے دوران جب نیتن یاہو تقریر کر رہے تھے تب یرغمالیوں کے اہلِ خانہ نے تقریب پر دھاوا بول دیا۔ انہوں نے کہا نیتن یاہو شرم کرو، یرغمالیوں کو چُھڑانے پر توجہ دو، اُنہیں گھر واپس لاؤ۔

جب یرغمالیوں کے اہلِ خانہ نے چیخنا چلانا شروع کیا تب نتین یاہو خاموش ہوگئے اور ایک منٹ تک کچھ نہ بولے۔ یہ تقریر ٹی وی اور سوشل میڈیا چینلز پر براہِ راست نشر کی جارہی تھی۔

اسرائیلی وزیرِاعظم کی تقریر کے دوران یرغمالیوں کے اہلِ خانہ کے احتجاج کی ویڈیو اب وائرل ہوگئی ہے۔ احتجاج کرنے والے بپھرے ہوئے تھے۔ انہوں نے نیتن یاہو پر لعن طعن کی اور کہا کہ حکومت یرغمالیوں کو چُھڑانے میں دلچسپی نہیں لے رہی۔

بہت سے اسرائیلیوں نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی سرزمین پر ہونے والے حماس کے حملوں کے لیے نیتن یاہو کو موردِ الزام ٹھہرایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نتین یاہو کی پالیسیوں نے ان حملوں کی راہ ہموار کی۔

اسرائیلی وزیرِاعظم پر اندرون اور بیرونِ ملک اس بات کے لیے دباؤ رہا ہے کہ حماس سے مذاکرات کے ذریعے یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی ممکن بنائیں۔ یرغمالیوں کے اہلِ خانہ ایک سال سے احتجاج کر رہے ہیں۔

Israeli Prime Minister

MEMORIAL EVENT

SHAME ON YOU

FAMILIES OF HOSTAGES PROTEST