Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

26ویں ترمیم میں جن چیزوں پر اتفاق نہیں ہوسکا 27ویں میں ان پر دوبارہ بات ہوسکتی ہے، رانا ثناء

جس طرح کی صورتحال چل رہی ہے تو شاید جسٹس منصور اور جسٹس منیب خود بھی آئینی بینچ کا سربراہ بننا پسند نہ کریں، رانا ثناء اللہ
شائع 27 اکتوبر 2024 09:28pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اور بلاول کے درمیان ملاقات میں ستائیسویں ترمیم پر اتفاق رائے جیسی کوئی بات نہیں ہوئی۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں ستائیسویں آئینی ترمیم پر بات ہوئی ہے، لیکن اتفاق رائے جیسی کوئی بات نہیں ہوئی۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ 26ویں ترمیم میں جن چیزوں پر اتفاق نہیں ہوسکا تھا ستائسویں ترمیم میں ان پر دوبارہ بات ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستائیسویں آئینی ترمیم میں جو کچھ بھی ہوگا وہ متفقہ طور پر ہوگا، انفرادی طور پر کچھ نہیں ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن آزاد اور متوازن ادارہ ہے، جس طرح کی صورتحال چل رہی ہے تو شاید جسٹس منصور اور جسٹس منیب خود بھی آئینی بینچ کا سربراہ بننا پسند نہ کریں۔ یہ اختیار تو جوڈیشل کمیشن کا ہے لیکن تنازع کے اثرات آئینی بینچ پر نہیں پڑنے چاہئیں۔

Rana Sanaullah

27th Constitutional Amendment