ایف بی آر نے عوام کو 20 ہزار روپے کمانے کا موقع دے دیا
یہ 20 ہزار روپے حاصل کرنے کیلئے کیا کرنا ہوگا؟
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جعلی رسید کی طلاع دینے والے شخص کیلئے انعام کا اعلان کردیا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق جو شخص بھی ریسٹورنٹس اور ریٹیلیرز کی جلعی پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) رسید رپورٹ کرے گا اسے 20 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رسید کی ٹیکس آسان موبائل ایپ پر کیو آر کوڈ سے تصدیق کی جاسکتی ہے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رسید کی تصدیق نہ ہو تو موقع پر ہی جیو ٹریکنگ سے جعلی رسید کو رپورٹ کیا جاسکتا ہے۔
ایف بی آر کے مطابق رپورٹنگ کا طریقہ کار اور تفصیلات ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔
FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)
FBR POS Receipt
مقبول ترین
Comments are closed on this story.