Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز کے دوران 4 خوارج ہلاک

آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولیاں برآمد
اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2024 07:03am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز کے دوران چار خوارج کو ہلاک کردیا۔

شمالی وزیرستان میں خفیہ معلومات کی روشنی میں ایک آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلہ میں دو خوارجی مارے گئے، مارے گئے خارجیوں میں انصاف اللہ بھی شامل تھا۔

پنجاب پولیس کے کچا کریمنلز کیخلاف آپریشن میں 2 خطرناک ڈاکو ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں ہوئے ایک دوسرے مقابلے میں سیکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا، اس انکاؤنٹر میں دو خوارجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

اس آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں۔

شمالی وزیرستان خود کش حملے میں 8 اہلکار شہید، دُکی میں دھماکے سے 3 ایف سی اہلکار زخمی

مارے گئے خوارجی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔

علاقے میں باقی ماندہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے فالواپ آپریشن کیا گیا۔

ISPR

North Waziristan

KPK

security forces operation