Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سے مزدوری کیلئے تھائی لینڈ جانے والا شہری اغوا

جس جگہ ان کے بیٹے کو رکھا گیا ہے وہاں اور بھی پاکستانی موجود ہیں، والد حماد الرحمان
شائع 27 اکتوبر 2024 06:56pm

اسلام آباد سے مزدوری کے لئے تھائی لینڈ جانے والے شہری کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

مزدوری کے لئے تھائی لینڈ جانے والے شہری حماد الرحمان کو اغوا کئے جانے کے بعد اہلِ خانہ کی جانب سے وزارت خارجہ کو درخواست دی گئی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے کو برما بارڈر کے قریب رکھا گیا ہے۔

اغوا شہری کے والد کا کہنا ہے کہ ملزمان کی جانب سے گھر والوں کو ٹیلی گرام پر رابطے کی ہدایت کی گئی ہے۔

والد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت میرے بیٹے کی رہائی کے لئے اقدامات کرے۔

والد کا کہنا ہے کہ جس جگہ ان کے بیٹے کو رکھا گیا ہے وہاں اور بھی پاکستانی موجود ہیں، جن پر روزانہ تشدد کیا جاتا ہے اور 50 ہزار ڈالر کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔

اغوا ہونے والے شہری کے والد کا کہنا ہے کہ حماد الرحمان کو ائیر پورٹ سے اغوا کیا گیا، میری حکومت سے درخواست ہے وہ میرے بیٹے کی رہائی کے لئے اقدامات کرے۔