Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شان مسعود سے نامناسب سوالات پر رمیز راجا کیخلاف پی سی بی کا ایکشن

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی رمیز راجا کے اس نا مناسب روّیے کا نوٹس لے لیا
شائع 27 اکتوبر 2024 06:50pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیسٹ کرکٹ اسکواڈ کے کپتان شان مسعود کے ساتھ سابق لیجنڈ کرکٹر اور کمینٹیٹر رمیز راجا کی نامناسب گفتگو کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں آئندہ کمینٹری پینل میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رمیز راجا نے بنگلہ دیش سے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز ہارنے اور پھر انگلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد شان مسعود سے ایک پوسٹ میچ انٹرویو میں سوالات کیے اور ان سے پوچھا کہ آپ نے مسلسل 6 میچ ہارنے کا ریکارڈ کیسے بنایا؟

سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان ہوگیا! کس کھلاڑی کو کونسی کیٹگری ملی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بھی رمیز راجا کے سوالات اور ریمارکس پر عدم اطمینان اور ناراضی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ انگلینڈ سے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز جیتنے پر جہاں سوشل میڈیا صارفین ٹیم کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں وہیں پاکستان کرکٹ کے سابق چیئرمین اور لیجنڈ کرکٹر رمیز راجہ کے شان مسعود سے کیے گئے سوالات بھی موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے بعد پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود اور رمیز راجہ کے درمیان گفتگو کا ایک ویڈیو کلپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہوا جس میں میزبان زینب عباس شان مسعود سے کہتی ہیں کہ یہ جیت آپ کے لیے خوش آئند ہوگی کیونکہ یہ جیت 6 میچز ہارنے کے بعد ملی ہے۔

اس پر رمیز راجا بات کو آگے بڑھاتے ہوئے شان مسعود سے بظاہر طنزاً پوچھتے ہیں کہ ویسے آپ نے یہ کیسے کرلیا؟ 6 میچز کیسے ہار گئے؟ کوشش کر کے ہارے؟ اور اس کے بعد قہقہہ لگایا۔

جس کے بعد شان مسعود نے کہا کہ ہمیں اس جیت کی ضرورت تھی، اس قوم کو جیت کی ضرورت تھی۔

جس پر رمیز راجا نے اس شاٹ کا ذکر کیا جس پر اکثر شان مسعود آؤٹ ہوجاتے ہیں۔ رمیز راجہ نے کہا آپ اپنی شاٹ پر کنٹرول کر پائیں گے یا نہیں؟

غصیلی اور خطرناک آنکھوں کے چرچے پر ساجد خان کا دلچسپ جواب

یہ ویڈیو کلپ وائرل ہوا تو رمیز راجہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کرکٹ شائقین اور صارفین کے نشانے پر آگئے اور انہیں خوب تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

ایک صارف نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ رمیز راجہ کا رویہ انتہائی ناگوار ہے۔ یہ کس قسم کے سوالات پوچھ رہے ہیں؟ کوئی شرم نہیں آتی انہیں؟

اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی رمیز راجا کے اس نا مناسب روّیے کا نوٹس لے لیا ہے۔

ramiz raja

shan masood

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)