Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ممبئی میں بھگدڑ کے دوران بے حسی، زخمی پڑے رہے اور لوگ ٹرین میں سوار ہوتے رہے

زخمیوں میں معمر افراد اور بچے شامل، ریلوے پولیس اور ریسکیو ٹیم نے اسپتال منتقل کیا۔
شائع 27 اکتوبر 2024 05:29pm

بھارت کے تجارتی دارالحکومت ممبئی میں باندرا کے ریلوے ٹرمنل پر بھگدڑ مچنے سے درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔ بھیڑ بہت زیادہ تھی۔ بھگدڑ مچنے سے معمر افراد سمیت کئی مسافر گرگئے اور لوگ اُن پر گزرنے لگے۔ چند بچے بھی زخمی ہوئے۔

یہ واقعہ اتوار کی صبح کا ہے۔ سانحہ پلیٹ فارم نمبر ایک پر ہوا جب باندرا گورکھ پور ایکس پریس روانہ ہو رہی تھی۔

بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد شدید زخمی ہوئے۔ بے حسی کا یہ عالم تھا کہ بھیڑ میں کچلے جانے والے لوگ لہو لہان پڑے کراہ رہے تھے اور لوگ ٹرین میں سوار ہوتے رہے۔

ایک بوگی کے نزدیک دو شدید زخمی افراد پڑے تھے مگر لوگ انہیں نظر انداز کرکے بوگی میں داخل ہوتے رہے اور سامان چڑھاتے رہے۔ ریلوے پولیس اور ریسکیو کے عملے نے زخمیوں کو اسٹریچر پر ڈال کر اسپتال منتقل کیا۔

Stampede

MANY INJURED

BANDRA RAILWAY STATION

BANDRA GORAKHPUR EXPRESS

BOARDING CONTINUED