Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

محمد رضوان قومی ٹیم کے کپتان اور سلمان علی آغا نائب کپتان مقرر

بابر اعظم نے خود کپتانی چھوڑی، محسن نقوی
شائع 27 اکتوبر 2024 04:45pm

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے محمد رضوان کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

محسن نقوی نے اتوار کو اس حوالے سے ایک پریس کانفرنس کی، جس میں انہوں نے بابر اعظم کی جانب سے کپتانی چھوڑنے کے سوال پر کہا کہ بابراعظم پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہے، انہوں نے خود کپتانی چھوڑی، ہم سب کی خواہش ہے بابر اعظم جلد فارم میں آئیں۔

سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان ہوگیا! کس کھلاڑی کو کونسی کیٹگری ملی

پی سی بی نے محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کردیا جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے۔ چئیرمین پی سی بی نے محمد رضوان کو پاکستان وائٹ بال ٹیم کا کپتان اور سلمان آغا کو نائب کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ سے جیت کے پیچھے سلیکشن کمیٹی کا بہت بڑا ہاتھ ہے، مینٹور اور سلیکشن کمیٹی سے مشاورت کے بعد تمام فیصلے کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فخر زمان کے ٹوئٹ اور فٹنس کا ایشو ہے، کھلاڑیوں کو ٹوئٹ کرنے کی اجازت نہیں، ٹوئٹ سے بڑھ کر فخر کی فٹنس کا ایشو ہے۔

اس موقع پر محمد رضوان نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل بہترین کمبی نیشن بنالیں گے، ہم نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دے رہے ہیں۔

غصیلی اور خطرناک آنکھوں کے چرچے پر ساجد خان کا دلچسپ جواب

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں کوئی گروپنگ نہیں ہے، میں پوری پاکستان ٹیم کا گروپ ہوں، کپتان بن کراپنے آپ کو بادشاہ نہیں سمجھوں گا، میدان میں لڑنے کی کمی نہیں ہوگی۔

ہیڈ آف سیلیکٹرز عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی نے مشاورت سے اسپن پچز بنوائیں، ہم نے انگلینڈ کےخلاف ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھایا، وائٹ بال کرکٹ میں بھی پاکستان بہترین پرفارم کرے گی۔

Muhammad Rizwan

salman ali agha

pakistan cricket team captain