Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلپائن میں سمندری طوفان نے تباہی مچادی، 100 سے زائد افراد ہلاک

شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم
شائع 27 اکتوبر 2024 02:16pm
تصویر بشکریہ: تسنیم نیوز
تصویر بشکریہ: تسنیم نیوز

فلپائن میں سمندری طوفان ٹرامی درجنوں افراد کی جان لے گیا، طوفان کے باعث اب تک 100 افراد مختلف حادثات میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 24 اکتوبر کو فلپائن سے ٹکرانے والے طوفان ٹرامی کی تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور طوفان کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد اب 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رہائشی علاقوں میں سیلاب اور شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا اور گھروں میں پانی جمع ہونے سے شہری گھر کی چھتوں پر محصور ہو کر رہ گئے۔

سمندری طوفان ڈانا بھارتی ریاست اڈیشہ کے ساحل سے ٹکراگیا

فلپائنی حکام کا بتانا ہے کہ انہیں طوفان کے خطرے کے باعث 5 لاکھ سے زائد شہریوں کو اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور کرنا پڑا جبکہ سیلابی صورتحال کے بعد اب تک 40 افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، زخمیوں اور لاپتہ افراد کے باعث اموات میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

Philippines

Hurricane