اسرائیل ایران کشیدگی، پاکستانی حدود میں آنیوالے فضائی ٹریفک کی سخت مانیٹرنگ
ایران اسرائیل کشیدگی کو مدںظر رکھتے ہوئے پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول نے پاکستانی حدود میں آنیوالے فضائی ٹریفک کی مانیٹرنگ شروع کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی فضائی حدود بند کرنے سے پروازیں ایران کے بجائے مسقط کی حدود سے گزر رہی ہیں جبکہ مغربی سمت سے پاکستان کی فضائی حدود کی جانب آنے والی پروازوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق آنے والی ہر پرواز کو تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
اسرائیل نے ایران میں کہاں کہاں حملے کیے، سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں
ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد ایرانی فضائی حدود پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ تک بند رہے گی۔
ایران کی فوج نے اطلاع دی ہے کہ کل صبح ہونے سے پہلے اسرائیلی فضائی حملوں سے تہران اور دیگر صوبوں میں صرف ریڈار سسٹم کو نقصان پہنچا ہے۔ ایران کی ترجیح اب غزہ اور لبنان میں جنگ بندی ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران نے کامیابی سے اپنا دفاع کیا ہے، آنے والے کئی اسرائیلی میزائلوں کو مار گرایا اور دشمن کے طیاروں کو اپنی فضائی حدود سے دور رکھا۔
Comments are closed on this story.