Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

5 سالہ بیٹے کو بھوکا جان سے مارنے والی سفاک ماں کو بڑی سزا

2017 میں بچے کے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، رپورٹس
شائع 27 اکتوبر 2024 12:10pm

امریکی ریاست نیو ہیمپشائر سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے 5 سالہ بیٹے کو موت کی نیند سلا دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2021 میں میساچوسٹس کے ایک پارک سے بچے کی لاش برآمد ہوئی، لاش سے متعلق انکشاف کیا گیا کہ دفنانے سے قبل ماں اپنے بیٹے ساتھ بدسلوکی سے پیش آتی، اسے بھوکا رکھتی اور اسے منشیات کا استعمال بھی کرواتی۔

عدالت میں ڈینیئل ڈوفینیس نے ملزمہ نے اپنے مقتول بیٹے ایلیجا سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ماں ہونے کی ذمہ داری نہ نبھا سکی۔

38 سالہ ڈینیئل ڈوفینیس نے مقدمے کی سماعت میں جانے کے بجائے درخواست کے معاہدے کا انتخاب کیا۔

ایلیجا کی ابتدائی زندگی خاندانی عدم استحکام کی وجہ سے تباہ ہوچکی تھی۔ ایلیجا 2016 میں ایریزونا میں پیدا ہو۔ 2017 میں اس کے والدین کے درمیان طلاق ہوگئی۔ 2020 میں ایلیجا اپنی والدہ ڈینیئل ڈوفینیس، اس کے بوائے فرینڈ جوزف اسٹیف اور اس کی دو سالہ بیٹی کے ساتھ رہنے کے لیے نیو ہیمپشائر چلا گیا۔

استغاثہ کا کہنا تھا کہ ایلیجا کے ساتھ شدید بدسلوکی اور اسے نظرانداز کیا جاتا تھا۔ وہ اکثر باتھ روم کے ٹب میں بند، برہنہ، اور اس کی ہر وقت اس کی کیمرے میں نگرانی کی جاتی تھی۔ وقت گزرنے کے ساتھ ایلیجا کمزور ہوتا گیا اور اس کی آنکھیں سوجنے لگیں۔

عدالت نے خاتون کو اپنے 5 سالہ بیٹے کی موت کے جرم میں 53 سال قید کی سزا سنائی۔

US Woman

kill child

50 years in prison