Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں مزید 3 روز شدید گرمی کی پیشگوئی

شہر میں آج درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہا
شائع 27 اکتوبر 2024 09:22pm

شہر قائد میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہی اوردن میں پارہ 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جبکہ رات میں گرمی کی شدت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہی۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ کراچی میں اتوار کو موسم گرم اور خشک رہے گا، صبح کے اوقات میں شہر کا درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، اور کم از کم درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد رہا جبکہ شہر میں سمندری ہوائیں مکمل طور پر معطل رہیں۔

کراچی کا آئندہ 4 روز تک موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتا دیا

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ماہ نومبر کے وسط سے رات میں خنکی میں اضافہ ہوگا، اس دوران شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی موجودہ لہر کے دوران ہیٹ ویو کا امکان نہیں ہے، کیونکہ ہیٹ ویو کی صورتحال سمندری ہواؤں کی مسلسل 3 روز تک بندش سے پیدا ہوتی ہے۔

دیگر عوامل میں درجہ حرارت 3 روزتک 40 ڈگری رہنے اور نمی کا تناسب دن کے وقت 60 فیصد تک تجاوز کرنے جیسی وجوہات شامل ہیں۔

ادھر دیہی سندھ کے سجاول، ٹھٹھہ، عمرکوٹ، میرپورخاص اور تھرپارکر میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی ہے۔

karachi

karachi weather

KARACHI HOT WEATHER

hot and dry weather