Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لبنان میں اسرئیلی حملے جاری، ایک روز کے دوران 22 افراد شہید، 112 زخمی

حزب اللہ کی جانب سے بھی جوابی کارروائی میں شمالی اسرائیل پر راکٹ داغنے کا سلسلہ جاری ہے
شائع 27 اکتوبر 2024 09:12am

لبنان پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، اسرائیلی تازہ حملے میں تین افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے لبنان کے علاقے بعلبیک کے گاؤں میں ایک گھر کو نشانہ بنایا، لبنان میں ایک روز کے دوران بائیس افراد شہید اور 112 زخمی ہوئے۔

حزب اللہ کی جانب سے بھی جوابی کارروائی میں شمالی اسرائیل پر راکٹ داغنے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز راکٹ حملے میں دو اسرائیلی ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیل نے لبنان میں اپنے کئی فوجیوں کے مارے جانے اور تباہ کن ناکامی اور نقصانات کے بعد زمینی حملے کے خاتمے کا عندیہ دیا ہے۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے نے جمعے کو اطلاع دی کہ لبنان میں زمینی آپریشن آخری مراحل میں ہے اور توقع ہے کہ ایک ہفتے کے اندر مکمل ہو جائے گی۔

اسرائیلی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی نے اسرائیلی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اندر سینئر حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا، ’جنوبی لبنان میں زمینی کارروائی اپنے آخری مراحل کے قریب ہے، اور ہم ایک یا دو ہفتوں کے اندر زمینی حملہ مکمل کرنے کی توقع رکھتے ہیں‘۔

مزید برآں، رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ فوج نے جنوبی لبنان میں فرنٹ لائن پر نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں اور حزب اللہ کے کئی بنیادی ڈھانچے کو تباہ کر دیا ہے۔

lebanon

ISRAELI MISSILES