ایران کی اسرائیلی حملوں میں 4 جوانوں کی شہادت کی تصدیق، اسرائیل کا دعویٰ جھوٹا قرار
ایرانی افواج کی جانب سے اسرائیلی حملوں میں اپنے چار فوجی جوانوں کی شہادت کی تصدیق کردی گئی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ حملوں کے بعد اپنی سر زمین کا دفاع کرنے والے دو فوجی اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے ہیں، تاہم رات گئے زخمی ہونے والے دو فوجی اہلکار بھی دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔
ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تہران،الم اورخوزستان میں ملٹری بیسز کو ہدف بنایا جس کے نتیجے میں چند مقامات تباہ ہوئے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں 100 جنگی طیاروں کے حصہ لینے کا دعویٰ بھی جھوٹا ہے، اسرائیل نے اپنے کمزور حملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا، اسرائیلی طیارے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہی نہیں ہوسکے۔
یاد رہے اسرائیل نے یکم اکتوبر کے ایرانی بیلسٹک میزائل حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہفتے کو علی الصبح تہران، شیراز اور کرج پر فضائی حملہ کیا تھا۔
تباہ کن ناکامی کے بعد اسرائیل کا لبنان میں زمینی آپریشن ختم کرنے کا عندیہ
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن کا ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی ختم ہونے کی امید کا اظہار کیا ہے۔
فلاڈیلفیا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بائیڈن کا کہنا تھا کہ امید ہے اسرائیل کے ایران پر حملے کشیدگی کا اختتام ہوں گے، اسرائیل نے ایران پر حملوں سے قبل مجھے اطلاع دی تھی، کئی گھنٹے سے انٹیلی جنس کمیونٹی کے ساتھ تھا، لگتا ہے اسرائیل نے ایرانی فوجی اہداف کے علاوہ کہیں حملہ نہیں کیا۔
Comments are closed on this story.