ایکس پر ’سیاہ فام فسادی‘ کے نام سے کملا ہیرس کے خلاف نفرت پھیلانے والا سفید فام امریکی نکلا
امریکی صدارتی انتخابی مہم کے دوران بگاڑ پیدا کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر نمودار ہونے والے ’سیاہ فام فسادی‘ کے اکاؤنٹ کی پشت پر ایک سفید فام باشندے کے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفتیش کاروں نے ماسٹر مائنڈ کا سراغ لگالیا ہے۔
ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور نائب صدر کے عہدے کے امیدوار ٹِم والز کے بارے میں غلط سلط دعوے کرنے والے ایکس اکاؤنٹ کو چلانے والے سفید فام شخص کس تعلق نیو یارک سے ہے۔
سیاہ فام فسادی کے نام سے قائم ایکس اکاؤنٹ سے بے بنیادی سازشوں کا دعوے کیے جارہے ہیں۔ ایسوسی ایٹیڈ پریس (اے پی) کی تفتیش کے مطابق ایکس اکاؤنٹ کے پروفائل فوٹو میں ایک سیاہ فام سپاہی کو دکھایا گیا ہے۔
ٹیگ لائن میں لکھا ہے کہ میں میں حقیقی محبِانِ وطن کو فالو کرتا ہوں۔ 17 اکتوبر کو غائب ہونے سے قبل اس اکاؤنٹ نے تین لاکھ سے زائد افراد کو اپنا فالوئر بنالیا تھا۔
اس بدنام ایکس اکاؤنٹ سے کملا ہیرس اور ٹم والز کے بارے میں انتہائی بے بنیاد باتیں پھیلائی گئیں۔ اس اکاؤنٹ کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت حاصل تھی۔ انہوں نے لکھا کہ یہ شخص مجھے بہت پیارا ہے۔
اے پی نے تفتیش کے ذریعے معلوم کیا کہ اس اکاؤنٹ کو چلانے والا 52 سالہ جیسن جی پامر ہے جو 67 لاکھ ڈالر سے زیادہ کی دھوکا دہی اور ٹیکس چوری میں ملوث پایا گیا ہے۔
مرکزی تفتیشی ادارہ ایف بی آئی اس کے گھر پر چھاپہ مار چکا ہے۔ ابتدا میں پامر نے دعوٰی کیا کہ اس نے کچھ دن چلانے کے بعد اس اکاؤنٹ کو بیچ دیا تھا۔ پھر اس نے اے پی کے نام خط میں تسلیم کیا کہ اس نے غلط دعوے کیے اور جھوٹ پھیلایا۔