Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان کی لیگل ٹیم سے نکالے جانے پر وکیل فیصل چودھری نے کھل کر بات کہہ دی

وکیل ایک دوسرے کی کامیابی سے حسد کا شکار تو ہوتے ہیں، فیصل چودھری
اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2024 03:26am

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم سے نکالے جانے پر ان کے وکیل فیصل چودھری کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”دس“ میں جب میزبان عمران سلطان نے فیصل چودھری سے سوال کیا کہ ایسا کیا ہوا کہ آپ کو لیگل ٹیم سے نکال دیا گیا؟ تو جواب میں فیصل چودھری نے کہا کہ میں نے آج بیرسٹر گوہر کے کہنے پر پٹیشن فائل کی ہے، لیگل ٹیم کیا ہے، میں تو خان صاحب کا وکیل ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے تو نہ کسی نے بتایا نہ رابطہ کیا۔

فیصل چودھری نے کہا کہ وکیل کی ہوتی ہیں سروسز، اگر میں ڈیلیوری دے رہا ہوں تو میں رہوں گا، اگر میں نہیں کر سکتا تو میرے کلائنٹ کا حق ہے کہ وہ کوئی بھی وکیل کرے۔

انہوں نے کہا کہ وکیل ایک دوسرے کی کامیابی سے حسد کا شکار تو ہوتے ہیں۔

فیصل چودھری نے کہا کہ پچھلی ملاقات کے بعد جب میں واپس آنے لگا تو میں نے خان صاحب کو بتایا کہ یہ پٹیشن فائل کرنے والا ہوں تو انہوں نے کہا ”گو اہیڈ“ (کردو)۔ خان صاحب کے گو اہیڈ کے بعد میں تو کسی کی سنوں گا ہی نہیں۔

سلمان اکرم راجہ کا نام سن کر انہوں نے کہا کہ ’جن کا آپ نام لے رہے ہیں میرے لئے اتنا اہم نہیں ہیں کہ ان کو ڈسکس کروں‘۔

imran khan

faisal chaudhry