Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کے نئے کپتان کا فیصلہ کرلیا

کپتان مقرر کرنے کی تجویز ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے دی
شائع 26 اکتوبر 2024 08:49pm

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد رضوان کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ساتھ ملاقات ختم ہوچکی ہے، محمد رضوان پاکستان وائٹ بال فارمیٹ کے نئے کپتان ہوں گے۔

محسن نقوی نے محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ فارمیٹ کا کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو کپتان مقرر کرنے کی تجویز ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے دی تھی، سیلیکٹرز نے بھی محمد رضوان کو وائٹ بال کپتان مقرر کرنے کی حمایت کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق سلمان علی آغا کو نائب کپتان مقرر کرنے کی تجویز ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ چئیرمین پی سی بی اور محمد رضوان کے درمیان میٹنگ خوشگوار اور اچھے ماحول میں ہوئی، محمد رضوان مسکراتے ہوئے میٹنگ روم سے باہر آئے۔

mohammad rizwan

chairman pcb

mohsin naqvi

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

pakistan cricket team captain