Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیصل چودھری کی عمران خان کو جیل سہولیات کی دائر درخواست پی ٹی آئی نے مسترد کردی

درخواست دائر ہونے کے بعد فیصل چودھری کو پی ٹی آئی لیگل ٹیم سے باضابطہ طور پر نکال دیا گیا۔
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2024 10:31pm

فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں سہولیات کی عدم فراہمی پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ لیکن پی ٹی آئی کی جانب سے اس درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے۔

فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست دائر کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں بنیادی سہولتیں سے محروم کرنا جیل مینوئل کی خلاف ورزی ہے۔

ہمیں بھی عمران خان کو ملنے والی سہولیات فراہم کی جائیں، پنجاب کے قیدیوں مطالبہ زور پکڑ گیا

درخواست میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کو ایک بہت چھوٹے سیل میں مستقل بند رکھا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو ورزش کی سہولت میسر نہیں، ان سے اپنا کھانا کھانے کی سہولت بھی لے لی گئی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی کو ٹیلی ویژن اور اخبار کی سہولت بھی مہیا کی جائے جو واپس لی گئی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 9 اور دیگر آرٹیکل مکمل طور پر نظر انداز کر دئیے گئے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت بانی پی ٹی کے انسانی حقوق کی نگہبان ہے اور فوری طور پر بانی پی ٹی آئی کے حقوق بحال کئے جائیں۔

درخواست دائر ہونے کے بعد فیصل چودھری کو پی ٹی آئی لیگل ٹیم سے باضابطہ طور پر نکال دیا گیا۔

اس حوالے سے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست لیگل ٹیم کی مشاورت کے بغیر جمع کروائی گئی، اور اس کیلئے پرانے پاور آف اٹارنی کو استعمال کیا گیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سہولیات کے لئے پیر کو درخواست دائر ہوگی۔ پیر کو ہمارے اپنے وکلاء یہ درخواست دائر کریں گے۔

شیخ وقاص اکرم نے بیرسٹر گوہر کے بیان کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ فیصل چوہدری معاملے پر سیکرٹری جنرل کے ساتھ ہیں۔

imran khan

faisal chaudhry

adiala jail