Aaj News

بدھ, نومبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانیہ میں پاکستانی ملازمین کی شدید ضرورت، ویزوں کا اعلان

ہاٹیکلچر اور پولٹری سیکٹر کے لیے مجموعی طور پر 45 ہزار ویزے جاری کیے جائیں گے۔
شائع 26 اکتوبر 2024 07:22pm

برطانوی حکومت نے غیر ملکی سیزنل ورکرز کے لیے 43 ہزار ویزے جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ تمام ویزے ہارٹیکلچر سیکٹر کے لیے ہوں گے۔ نئے سال میں پولٹری سیکٹری کے لیے اضافہ دو ہزار ویزے جاری کیے جائیں گے۔

ان ویزوں سے پاکستانی محنت کش بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔ دی نیشنل فارمرز یونین (یو کے) نے ویزوں کے اجرا کے اعلان کا خیرمقد کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرعی شعبے کو محنت کشوں کی ضرورت ہے اس لیے افرادی قوت کی درآمد ناگزیر ہوچکی ہے۔

نیشنل فارمرز یونین نے کئی سال تک افرادی قوت کی درآمد کے لیے جدوجہد کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زرعی شعبے کو موسمی یا عارضی ورکرز کی ضرورت رہتی ہے۔

نیشنل فارمرز یونین کے صدر ٹام بریڈشا نے اس سلسلے میں سابق شیڈو وزیرِداخلہ یویٹ کوپر سے بھی ملاقات کی تھی۔ رواں سال لیبر پارٹی کے اقتدار میں آنے پر انہوں نے ماحول، خوراک اور دیہی امور کے وزیرِمملکت اسٹیو ریڈ سے بھی ملاقات کی اور اپنے شعبے کی مشکلات سے آگاہ کیا۔

رائے عامہ کے چند حالیہ جائزوں کے مطابق برطانیہ میں عارضی ویزے پر کام کرنے والے غیر ملکی محنت کشوں میں سے 91 فیصد نے برطانیہ میں کام کرنے کو ایک اچھا تجربہ قرار دیا ہے اور 95 فیصد نے دوبارہ آنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

UK SEASONAL VISA

OPPORTUNITIES FOR PAKISTANIS

HORTICULTURE SECTOR

POULTRY WORKERS