Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زین قریشی نے استعفا دے دیا

میں نے پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے، زین قریشی
شائع 26 اکتوبر 2024 07:14pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی زین قریشی ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

زین قریشی نے شو کاز نوٹس ملنے پر عہدے سے استعفی دیا ہے۔

پی ٹی آئی نے چار اراکین قومی اسمبلی کو 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دوران پارٹی قیادت کے ساتھ رابطے میں نہ رہنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا، جن میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی، اسلم گھمن، مقداد علی خان اور ریاض فتیانہ شامل تھے۔

کوئی ثابت کردے آئینی ترمیم کیلئے اسمبلی کے قریب بھی تھا تو استعفی دے دوں گا، پی ٹی آئی رہنما

زین قریشی نے اپنے استعفے میں لکھا کہ میں نے پارٹی کی جانب سے بھیجے گئے شو کاز نوٹس کا جواب دے دیا ہے، میں آزادانہ اور شفاف انکوائری اور پارٹی کے حامیوں کے جذبات کو تسلیم کرتا ہوں۔

زین قریشی نے کہا کہ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں، میں پارٹی، اپنے لیڈر بانی پی ٹی آئی اور اپنے والد کا وفادار تھا، ہوں اور رہوں گا۔

resignation

Zain Qureshi

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)