Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کا منصب سنبھالتے ہی پہلا بڑا فیصلہ

سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا
شائع 26 اکتوبر 2024 05:44pm

نومنتخب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کو اس حوالے سے ٹاسک دیا ہے۔

اس منصوبے کے تحت سپریم کورٹ کی تمام کورٹ رومز میں لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق لائیو سٹریمنگ کی سروس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی خصوصی ہدایات پر کی جا رہی ہے، لائیو سٹریمنگ کی سروس سائلین کی رضامندی کے ساتھ مشروط ہوگی، کسی خاتون سائل کی رضامندی کے تحت کیس کی سماعت میں رازداری برتی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ لائیو سٹریمنگ کی سروس کے تحت عدالت کی کارروائی تک دنیا بھر سے رسائی حاصل ہوگی، اس کے تحت اوورسیز پاکستانی سائلین بھی اپنے مقدمات کی سماعت براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

لوگ ہمیں سمجھ گئے مگر جسٹس یحیی آفریدی کو کوئی نہیں سمجھ پایا، چیف جسٹس قاضی فائز

ذرائع کے مطابق لائیو سٹریمنگ سروس کے لیے مطلوبہ کیمرے سمیت دیگر آلات کی خریداری کے لیے جائزہ لیا جا رہا ہے، سروس کے لیے کمیٹی پروپوزل تیار کرکے حتمی منظوری کے لیے چیف جسٹس پاکستان کو بھجوائے گی۔

خیال رہے کہ اس وقت سپریم کورٹ کے صرف کمرہ عدالت نمبر ایک میں لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کی گئی ہے۔

Supreme Court of Pakistan

Live Streaming

chief justice yahya afridi