Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

پاکستان کے لیجنڈ موسیقار طافو خان انتقال کر گئے

مرحوم گزشتہ کئی ماہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے
شائع 26 اکتوبر 2024 05:11pm

پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیجنڈری موسیقار استاد الطاف حسین المعروف طافو خان انتقال کرگئے ہیں۔

معروف موسیقار طافو خان کا انتقال طویل علالت کے باعث ہوا، مرحوم گزشتہ کئی ماہ سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔

طافو خان نے متعدد فلموں کی موسیقی دی، انہوں نے متعددنامور گلوکاروں کو بھی متعارف کرایا۔

طافو خان کا ایک پروگرام ”مہمان خاص“ میں کہنا تھا کہ انہوں نے 730 فلموں کے گانے بنائے ہیں اور میڈیم نور جہاں نے ان گنت گیت گائے ہیں۔ ان کے مقبول گانوں میں ”سن وے بلوری اکھ والیاو“ شامل تھے۔

مرحوم طافو خان کہتے تھے کہ میڈیم نورجہاں ان کے لئے والدہ کا درجہ رکھتی تھیں اور وہ اپنی زندگی میں مجھے اپنے گھر کا فرد بنا کر گئی تھیں۔

طافو خان کے انتقال پر پاکستان کی پہلی اوپیرا اسٹار سائرہ پیٹر نے گہرے دُکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ایسے قابل موسیقار کم پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ فن موسیقی کو پروان چڑھایا۔

Altaf Hussain

demise

Tafu Khan

Pakistani Musician