Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علیزے شاہ نے بھی تمام حدیں پار کردیں، کمنٹ سیکشن آف کرنا پڑگیا

علیزے کے مداح ان سے مایوس ہونے لگے
شائع 26 اکتوبر 2024 05:04pm

معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کے نئے بولڈ لُک نے سوشل میڈیا پر اس قدر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے کہ انہیں اپنا کمنٹ سیکشن بند کرنا پڑگیا۔

بڑی آنکھوں اور معصوم سے چہرے والی علیزے شاہ کئی تنازعات کا شکار رہ چکی ہیں۔

اور اب نین نقش میں تبدیلی اور معصومیت کو خود سے دور کرتے ہوئے دن بہ دن بولڈ فیشن کی جانب راغب ہو رہی ہیں جس سے ان کے فینز کافی مایوس ہیں۔

’کیا سے کیا ہوگئے دیکھتے دیکھتے‘، علیزے شاہ شدید تنقیدکی زد میں

اب علیزے شاہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو اپلوڈ کی جس میں ان کا بولڈ لُک صارفین کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ کو جدید مغربی پاپ آئیکنز سے متاثر جینز میں ملبوس دیکھا گیا جس کے ساتھ انہوں نے گلابی منی ٹاپ اور سفید فل سلیوز ٹاپ پہن رکھا تھا۔

علیزے شاہ نے اپنے بولڈ لک پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا

انہوں نے اس ماڈرن لباس میں کیمرے کے سامنے جھومتے گاتے ناصرف صارفین کو لبھایا بلکہ حاضر دماغی سے کام لیتے ہوئے انہوں نے ناقدین کے تبصروں سے بچنے کیلئے کمنٹ سیکشن بھی آف کردیا۔

Alizeh Shah

Bold Pictures