Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لوگوں نے میرے نکاح اورنکاح نامہ کا مذاق اڑایا، مدیحہ امام

میرے شوہر کاتعلق انڈیا سے ہے اس وجہ سے لوگوں کولگتا ہے کہ وہ ہندو ہیں
شائع 26 اکتوبر 2024 03:59pm

پاکستانی ادا کارہ مدیحہ امام نے بھارتی شہری سے شادی کرنے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دے دیا۔

مدیحہ امام نے فیصل قریشی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی تھی۔ جس میں انہوں نے انڈسٹری کے مختلف پہلووں اور اپنی شادی سے متعلق گفتگو کی۔

حنا آفریدی نے سلمان خان سے محبت کا کھلااعلان کر دیا

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری بھارتی مسلمان شہری سے شادی کرنے پر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ میرے شوہر کاتعلق انڈیا سے ہے اس وجہ سے لوگوں کو ایسا لگتا ہے کہ وہ ہندو ہیں ۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ انڈیا میں صرف ایک ہی مذہب کے لوگ رہتےہیں۔

مدیحہ نے سوال کیا کہ کیا ہمارے ملک میں ایک ہی مذہب کے لوگ رہتے ہیں؟ میرے نکاح کا مذاق اڑایا گیا اور جب میں نے لوگوں کی غلط فہمیاں دور کرنے کے لیے سوشل میڈیاپر نکاح نامے کی تصویر پوسٹ کی تو لوگوں نے مجھے ذلیل کرنا شروع کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھ سے غلطی ہوگئی جو میں نے لوگوں کو نکاح کی تصویر دکھا کر سچ بتانے کی کوشش کی۔ سوشل میڈیا پر مجھے بہت برے کمنٹس ملتے تھے۔ جس پر میں سوچ میں پڑ جاتی تھی کہ میں نے ایسا کیا کیا ہے؟ کسی کی شکل کا مذاق بنانا بہت غلط بات ہے یا نکاح جیسے مقدس رشتے کا مذاق بنایا جائے۔ میں نے لوگوں کو سمجھانے کی پہلے پہل کوشش کی پھر سب کچھ چھوڑ دیا۔

entertainment

lifestyle

شخصیات