ساجد خان راولپنڈی اسٹیڈیم میں 10 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بن گئے
پاکستان نے انگلینڈ کو تیسرا ٹیسٹ میچ ہرا کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔
انگلینڈ کے خلاف ساجد خان اور نعمان علی کی جوڑی نے دھوم مچادی۔
دونوں اسپن بولرز نے میچوں میں انتالیس انگلش کھلاڑیوں کا شکار کیا۔ پاکستان نے ہوم گراؤنڈ پر 44 ماہ بعد ٹیسٹ سیریز جیتی ہے۔
ساجد خان راولپنڈی اسٹیڈیم میں 10 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بن گئے، سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ ساجد خان کے حصے میں آیا۔
مجموعی طور پر آف اسپنر راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 10 وکٹیں لینے والے تیسرے باؤلر بننے کا اعزاز حاصل کیا، انہوں نے پہلی اننگز میں 6 جبکہ دوسری اننگز میں 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔ ساجد نے مجموعی طور پر 197 رنز کے عوض 10 کھلاڑی آؤٹ کیے۔
ساجد خان نے انگلینڈ کیخلاف دو ٹیسٹ میچز میں 21.11 کی اوسط سے 19 وکٹیں حاصل کیں۔
جبکہ نعمان علی نے اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔ نعمان علی جانب سے کیریئر میں چھٹی بار 5 وکٹیں لینے کا کارنامہ انجام دیا گیا۔
Comments are closed on this story.