Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 26, 2024  
22 Rabi Al-Akhar 1446  

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی کے معاملے پر اہم پیش رفت

حکام نے جواز پیش کیا تھا کہ سیکورٹی وجوہات کے باعث ملاقاتوں پرپابندی لگائی گئی تھی
شائع 26 اکتوبر 2024 02:13pm

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے حالیہ چند ہفتوں کے دوران اڈیالہ جیل پر قیدیوں سے ملاقات پر پابندی ختم ہوتے ہوئے اس میں دوبارہ توسیع کردی گئی تھی۔

انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں پر پابندی کا فیصلہ ایسے وقت آیا تھا جب پی ٹی آئی نے عمران خان کی قید کے خلاف اسلام آباد کے ڈی چوک پر احتجاج کا فیصلہ کیا۔

اسی پابندی کے دوران آئینی ترامیم کا معاملہ بھی زیر گردش تھا اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان تک رسائی ممکن نہیں تھیں۔ بعدازاں ایک موقع پر مولانا فضل الرحمان کی مداخلت پر پی ٹی آئی وفد کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی گئی جس میں آئینی ترامیم پر مشاورت کی گئی۔

اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی میں دوسری مرتبہ توسیع

ادھر اب جیل ذرائع کے مطابق عام قیدیوں سمیت تمام قیدیوں کی ملاقاتیں اب معمول کے مطابق ہوں گے۔ حکام نے جواز پیش کیا تھا کہ سیکورٹی وجوہات کے باعث ملاقاتوں پرپابندی لگائی گئی تھی۔

اس حق میں یہ دلیل دی گئی کہ جیل میں فرضی مشقوں کےباعث ملاقاتوں پرپابندی عائد تھی۔