Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بار بار شادی کے سوال پر لڑکے نے حاملہ گرل فرینڈ کو قتل کے بعد دفنا دیا

لڑکے نے دوستوں کے ساتھ مل کر لڑکی کا قتل کیا، میڈیا رپورٹس
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2024 04:46pm

بھارتی ریاست دہلی کے علاقے نانگلوئی سے تعلق رکھنے والی ایک نوجوان لڑکی کو اس کے بوائے فرینڈ نے دو دوستوں کے ساتھ مل کر مبینہ قتل کرکے ہریانہ کے شہر روہتک میں دفنادیا۔

انڈیا ٹوڈے ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق 19 سالہ سونیا حاملہ تھی اور اپنے بوائے فرینڈ سنجو کیساتھ لیونگ ریلیشن شپ میں تھی، وہ سنجو سے شادی کی خواہشمند تھی تاہم وہ بچہ نہیں رکھنا چاہتا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونیا سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر 6 ہزار سے زائد فالوورز کے ساتھ مشہور تھی۔ وہ اکثر اپنے بوائے فرینڈ سنجو (جس کا اصل نام سلیم ہے) کیساتھ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیا کرتی تھی۔

بھارتی پولیس نے کہا کہ سلیم نے انسٹاگرام پر سونی کے بارے میں پوسٹس بھی شیئر کیں۔

سونیا کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ وہ جانتے تھے کہ اس نے ایک نیا بوائے فرینڈ بنایا ہے لیکن جب بھی وہ پوچھتے کہ وہ کس سے بات کر رہی ہے تو وہ کہتی کہ بھوت سے بات کرتی ہوں۔

پولیس کے مطابق سونیا سات ماہ کی حاملہ تھی اور اپنے بچے کے والد سلیم سے شادی کرنا چاہتی تھی۔ تاہم سلیم شادی نہیں کرنا چاہتا تھا اور اس کے بجائے وہ حمل ختم کرنا چاہتا تھا۔ ان کا اکثر اس بات پر جھگڑا بھی رہتا تھا۔ پیر کے روز سونیا اپنے گھر سے کچھ سامان پیک کرنے کے بعد سلیم سے ملنے گئی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ سلیم اپنے دوستوں کے ساتھ سونیا کو ہریانہ کے شہر روہتک لے گیا۔ انہوں نے حاملہ لڑکی کو قتل کر کے اس کی لاش کو دفن کر دیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سلیم اور ایک ساتھی کو گرفتار کرلیا لیکن دوسرا مددگار فرار ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ سلیم کے فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔

killed

Delhi Police

Boyfriend

Delhi

Pregnant girl