Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

تم کیا کررہے ہو؟ رنبیر کپور پاپارازیوں پر برس پڑے

ہاتھ پکڑ کر گاڑی کے دروازے سے ہٹادیا، معاملہ کیا ہے؟
شائع 26 اکتوبر 2024 12:10pm

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئی ہے ، جس میں رنبیر کپور نے عالیہ بھٹ کے ساتھ تصویر لینے کے لئے پاپرازیوں کے گھیرنے کے بعد غصے میں ایک فوٹوگرافر کو اپنے بازو سے کھینچ لیا۔ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

اس ویڈیو میں رنبیر کپور کو پاپا رازیوں پرغصہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپورعالیہ بھٹ کی والدہ سونی رازدان کی سالگرہ پر دیے گئے عشائیہ میں شرکت کے وقت ایک ساتھ دیکھے گئے تھے۔ دراصل رنبیر اور عالیہ اپنی گاڑی کی طرف بڑھ رہے تھے کہ پاپارازیوں نے ان کی ایک ساتھ تصویر کھینچنے کے لیے انہیں گھیر لیا ۔ یہ سب دیکھ کر رنبیر کو غصہ آگیا۔

فوٹو گرافرز کیساتھ بدتمیزی پر کاجول کا گھمنڈ برقرار

رنبیر ناراض ہو کر ان سے پوچھتے ہیں کہ تم لوگ کیا کر رہے ہو؟ اس کے بعد وہ ایک پاپ کا ہاتھ پکڑ کر اسے گاڑی کے دروازے سے ہٹاتے ہیں اور کہتے ہیں باہر نکلو۔

رنبیر کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ویڈیو میں کچھ لوگ پاپس پر الزام لگا رہے ہیں تو کچھ لوگ رنبیر کپور کو غلط کہہ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ رنبیر کپور بہت بدتمیز ہوگئے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ پاپس لوگوں کو بہت پریشان کرتے ہیں۔ ایک ٖصارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فلم اینیمل کے بعد رنبیر خود بھی اپنے آپ کو بڑاسمجھنےگےہیں۔ پاپس کوغلط کہتے ہوئے ایک صارف نے کہاکہ ہم نے عالیہ بھٹ کو دیکھا ہوا ہے۔ہم جانتے ہیں کہوہ کیسی نظر آتی ہے۔ ہمیں ان کی زندگی کی ہر چھوٹی سی اپ ڈیٹ کو فولو کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

entertainment

lifestyle

شخصیات