Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رومانس کنگ شاہ رخ کو خود لو اسٹوریزپسند نہیں

شائقین ان کے رومانوی انداز پرجان فدا کرتے ہیں
شائع 26 اکتوبر 2024 11:18am

بالی ووڈ اداکارشاہ رخ خان کو رومانس کنگ بھی کہا جاتا ہے۔ لیکن وہ خود محبت کی کہانیاں پسند نہیں کرتے ہیں۔ فلمساز نکھل ایڈوانی نے اپنے ایک انٹرویو میں شاہ رخ سے متعلق دلچسپ حقیقت کا انکشاف کیا۔

شاہ رخ خان بالی ووڈد میں کئی رومانوی فلمیں کر چکے ہیں اور جب یہ اسکرین پر رومانس کرتے ہیں تو فلم کی کامیابی یقنی بن جاتی ہے۔ شائقین ان کے رومانوی انداز پرجان فدا کرتے ہیں۔ لیکن آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ وہ خود محبت کی کہانیوں کو پسند نہیں کرتے ہیں۔ فلمساز نکھل اڈوانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان سے متعلق دلچسپ کہانیاں شیئر کیں۔

گوری خان شاہ رخ خان سے کم عمری میں شادی پر کیوں راضی ہو گئیں؟

نکھل اڈوانی نے شاہ رخ کے ساتھ کچھ کچھ ہوتا ہے، محبتیں’ اور کبھی خوشی کبھی غم’ جیسی فلموں کے سیٹ پر کام کیا ہے۔ ایک خصوصی بات چیت میں نکھل نے بتایا کہ میں اور شاہ رخ خان اکثر اس موضوع پر بات کرتےتھے کہ کرن صرف لو اسٹوریز بناتا ہے۔ اب ہمیں کچھ اور مختلف کرنا چاہیے۔ شاہ رخ لو اسٹوریز کو پسند نہیں کرتے ہیں۔ ان کی فیوڑیٹ فلم دل سے ہے جس مٰں انہوں نے سر پر پٹی باندھی ہوئی تھی۔

نکھل نے مزید بتایا کہ جب کرن اور آدی ان سے کوئی نیا گانا گانے اور سوئٹزرلینڈ میں یا کہیں اور شوٹ کروانے کے منصوبے کا ذکر کرتےتو وہ کہتے کہ فلم اچھی ہے۔

کبھی خوشی کبھی غم کے بارے میں بات کرتے ہوئے فلم ساز نے کہا کہ ہم نے شاہ رخ کو بتایا تھا کہ اس کی فلم میں پہلی انٹری ہیلی کاپٹر پر ہوگی۔ اس کا خیال تھا کہ وہ ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگا دے گا۔ لیکن جب وہ فلم میں ہیلی کاپٹر سے اترتا ہے تو یہ منظر دیکھ کر شاہ رخ کو بہت مایوسی ہوئی تھی۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات