Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرک کی چھت پر سویا ہوا سڑک پر گر کر جاں بحق

جاں بحق ہونے والے شخص کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے تھا، ذرائع
اپ ڈیٹ 26 اکتوبر 2024 01:29pm

اوباڑو بائے پاس پر ٹرک کی چھت پر سویا ہوا شخص گر کر جاں بحق ہوگیا۔

ڈرائیور نے بتایا کہ اوباڑو گاڑی کا ہیلپر اختر ٹرک کی چھت پر سو رہا تھا کہ اچانک سے سڑک پر گر انتقال کر گیا۔ ٹرک سے گرنے والے شخص کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ سر پر گہری چوٹ لگنے اور زیادہ خون بہے جانے سے جاں بحق ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے اختر کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے تھا۔

Accident

Truck Driver

obaro