Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فوٹو گرافرز کیساتھ بدتمیزی پر کاجول کا گھمنڈ برقرار

لوگوں کی اس تنقید کا کاجول دیوگن نے جواب دے دیا
شائع 26 اکتوبر 2024 10:25am
تصویر بشکریہ: بالی وڈ لائف
تصویر بشکریہ: بالی وڈ لائف

بالی ووڈ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ کاجول اکثر بھارتی پاپارازیز کیساتھ چڑچڑی دکھائی دیتی ہیں۔

ان کے فوٹوگرافروں کیساتھ ناروا رویے پر انہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بدتمیز قرار دیا جا رہا ہے۔

اب لوگوں کی اس تنقید کا کاجول دیوگن نے جواب دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں کاجول نے کہا کہ وہ ان شخصیات میں سے نہیں ہیں، جو ہر بار اپنا مثبت چہرہ پیش کرتی ہیں اور نہ ہی مجھ سے یہ توقع رکھی جائے۔

50 سالہ کاجول نے حالیہ تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں دوسروں کے لیے خود کو نہیں بدلوں گی اور اس کے لیے میں کوئی معافی نہیں مانگوں گی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ہر انسان اچھے یا برے دن سے گزرتا ہے میں بھی عام انسان ہوں، غصہ آتا ہے، مجھ سے یہ توقع ہر گز نہ رکھی جائے میں صرف اپنا چمکدار امیچ ہی پیش کروں گی۔

Bollywood actress

Kajol

angry

burst

photograpers