Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
11 Rajab 1446  

جنید جمشید نے نبیل ظفر کو کون سا قیمتی مشورہ دیا تھا؟ اداکار نے شیئر کردیا

وہ ایک پوڈ کاسٹ میں مہمان تھے
شائع 26 اکتوبر 2024 10:14am

نبیل ظفر نے اپنے کیریئر کا آغاز چند دہائیاں قبل کیا تھا ۔ ڈرامہ سیریل’دھواں’ ان کی پہچان بن گیا اور اس کے بعد سے نبیل کے کیریئر کا جو کامیاب سفر شروع ہوا وہ تاحال جاری ہے۔

نبیل نے ویسے تو بہت سے منصوبوں میں کام کیا ہے لیکن ’بلبلے‘ میں نبیل کے کردار نے انہیں ہر گھر کا حصہ بنا دیا۔ بلبلے نے ٹیلی ویژن پر 15 سال مکمل کر لئے ہیں اورٹیم کامیابی کا جشن منا رہی ہے۔

نبیل ظفر نے بلبلے کی ’مومو‘ کیلئے اپنے سے کم عمر حنا دلپزیر کو کیوں منتخب کیا؟

نبیل گزشتہ 10 سالوں سے اس کی کاسٹ اورعملے کی ایک ہی ٹیم کو اپنے ساتھ برقراررکھے ہوئے ہیں۔ وہ ایک پوڈ کاسٹ میں مہمان تھے، جہاں انہوں نے اپنے سیٹ کوم کے میگا ہٹ ہونے کے بعد جنید جمشید کا ایک قیمتی مشورہ شیئر کیا۔

انہوں نے بتایا کہ جنید جمشید نےان سے کہا تھا کہ جن کے ساتھ وہ کام کر رہے ہیں، انہیں ہمیشہ ساتھ لے کر چلیں، کیونکہ کامیابی ہمیشہ ایک ٹیم کی کوشش ہوتی ہےاور ٹیم ورک کا نتیجہ ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے وائٹل سائنز پورے بینڈ اور ٹیم کی وجہ سے ہٹ تھا اور کوئی بھی اکیلے ایسی کامیابی حاصل نہیں کرسکتا تھا اور نہ ہی کرسکا۔ لہذا اپنی بنیادی ٹیم کو ہمیشہ پکڑ کر رکھیں۔

entertainment

lifestyle

شخصیات