Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

آنکھ مارنے والے بدتمیز روبوٹ نے میزبانوں کو پریشان کردیا

روبوٹ کے عمل نے صارفین کو بھی خوفزدہ کر دیا
شائع 26 اکتوبر 2024 10:08am
تصویر اسکرین گریب
تصویر اسکرین گریب

روبوٹس کی تخلیق انسان کے کاموں کو آسان بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک میں سائنسدان روبوٹس کو مختلف اشکال میں ڈیزائن کررہے ہیں، وہیں انسانوں کے جیسے دکھائی دینے والے روبوٹس جنہیں کبھی ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلموں میں دکھایا جاتا تھا اب حقیقت میں انہیں انسانوں کی جلد سے مشابہ جلد لگانے کا کامیاب تجربات کیے جا رہے ہیں۔

لیکن کتنا عجیب لگے گا کہ اگر روبوٹ بھی انسانوں جیسی حرکات کرنے لگیں۔ ایسا ہی کچھ دیکھنے میں آیا ہے۔

دنیا کے جدید ترین روبوٹ نے ’آنکھ مار‘ کر پروگرام میں بیٹھے میزبانوں سمیت سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران و پریشان کر دیا۔

2023 میں امیکا نامی روبوٹ اپنے مالک مورگن رو کے ہمراہ پروگرام میں شرکت کے لیے آیا۔ مورگن کے مطابق امیکا کو تخلیق کرنے میں 35 افراد کی مدد طلب کی گئی تھی۔

مورگن رو نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے امیکا کو ایک آدمی کی طرح انسانوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے ڈیزائن کیا ہے۔ یہ چل نہیں سکتا تاہم اس کے اندر ایسے فنکشنز نصب کیے گئے ہیں جس سے یہ جذبات کا اظہار کرنے اور انسان کی طرح اشارہ کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔

مورگن رو نے مزید بتایا کہ امیکا انسانوں کی طرح بات چیت کے ذریعے سیکھتا ہے۔ ہم اس کے اے آئی میں معلومات شامل کر سکتے ہیں، اسے اپنے بارے میں سکھا سکتے ہیں، جیسے کہ اس کا نام، شکل اور صورت حال۔

دوران پروگرام جب روبوٹ کے مالک مورگن رو اور میزبان ہولی ولوبی اور فلپ شوفیلڈ مصنوعی ذہانت کے خطرات کے بارے میں بات کر رہے تھے تو اس دوران امیکا نے حیرت انگیز طور پر کیمرے کی جانب دیکھ کر آنکھ ماری جیسے وہ کوئی راز چھپا رہا ہو۔ یہ دیکھ کر میزبان بھی پریشان ہو گئے۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ جب وہ مصنوی ذہانت کے خطرات سے متعلق بات کر رہے تھےتو اس دوران امیکا نے اس طرح آنکھ ماری کہ جیسے اس کے پاس کوئی منصوبہ ہو۔

AI Robot

winks eye

most advanced humanoid robot