خطرناک گینک کیساتھ کام کرنیوالی بھارت کی ’لیڈی ڈان‘ گرفتار
بھارت میں خطرناک گینگ سے منسلک 19 سالہ خاتون کو دہلی پولیس نے ملک سے فرار ہونے سے قبل گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خاتون ’لیڈی ڈان‘ کے نام سے مشہور ہے جو دہلی کے راجوری گارڈن کے علاقے میں واقع برگر کنگ ریستوران میں گینگ کے ساتھ ایک شہری کے قتل کی پلاننگ کا حصہ تھی۔
رپورٹ کے مطابق اتر پردیش کے لکھیم پور کھیری ضلع میں بھارت نیپال سرحد کے قریب پولیس نے انو دھنکر کو گرفتار کیا جسے ’لیڈی ڈان‘ کہا جاتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں برس 18 جون میں دہلی کے ایک فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ میں ہونے والے آدمی کے قتل کے بعد سے انو دھنکر فرار تھی۔
26 سالہ اماں جون کو راجوری گارڈن کے ایک برگر کنگ ریسٹورنٹ میں ایک خاتون کے ساتھ بیٹھے ہوئے گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
پوچھ گچھ کے دوران انو دھنکر نے اعتراف کیا کہ وہ پرتگال میں مقیم گینگسٹر ہمانشو بھاؤ اور ساحل ریتولیا کیساتھ رابطے میں رہی ہے۔ گینگ نے خاتون کی امریکا منتقلی میں مدد کرنے کا وعدہ کیا تھا، ویزا اور سفری اخراجات کو پورا کرنے اور پرتعیش طرز زندگی کی پیشکش کی تھی۔
پولیس کے مطابق انو دھنکر نے دعویٰ کیا کہ ہمانشو بھاؤ نے اسے منی ایکسچینج سروس کے ذریعے رقم بھیجی۔
پولیس آفیسر نے مزید کہا کہ 22 اکتوبر کو ہمانشو بھاؤ نے انو اپنی موجودہ رہائش چھوڑنے کی ہدایت کی۔ اس کے بعد اس نے اسے دبئی کے راستے امریکا جانے کا بندوبست کرنے کا وعدہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق لیڈی ڈان کو لکھیم پور کھیری میں نیپال میں گھسنے کے لیے ملنے کے لیے کہا گیا تھا، لیکن دہلی پولیس نے خاتون کے فرار کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
Comments are closed on this story.