Aaj News

جمعہ, نومبر 29, 2024  
27 Jumada Al-Awwal 1446  

اے ڈی بی پاکستان کیلئے پالیسی بیسڈ لون کی منظوری پر غور کرے گا: وزیر خزانہ

اسلام آباد میں اے ڈی بی کے نئے دفتر کے آغاز کا خیرمقدم کیا
شائع 26 اکتوبر 2024 08:51am

وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت پر اے ڈی بی کی شراکت کو سراہا۔

۔ وزیرخزانہ نے ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت میں اے ڈی بی کی شراکت کو سراہاتے ہوئے پاکستان کے آئی ٹی شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

صدر ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملاقات میں اسلام آباد میں اے ڈی بی کے نئے دفتر کے آغاز کا خیرمقدم کیا۔ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی جلد تکمیل کی امید ظاہر کی، ملکی محصولات میں اضافے، علاقائی تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا۔