Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 26, 2024  
22 Rabi Al-Akhar 1446  

وزن گھٹانے کے جنون نے کرن جوہر کو تنازع میں الجھادیا

شوگر کے مریضوں کی دوا 'اوزیمپک' استعمال کرنے کا الزام، فلم میکر کی طرف سے تردید
شائع 25 اکتوبر 2024 09:44pm

بالی وڈ کے معروف فلم میکر کرن جوہر کو وزن گھٹانے کے جنون نے انوکھے تنازع میں الجھا دیا ہے۔ بھارت میں بڑے پیمانے پر فروخت ہونے والی دوا ’اوزیمپک‘ شوگر کے مریضوں کے لیے ایک بڑا سہارا ہے۔ یہ دوا وزن گھٹانے حوالے سے بھی موثر سمجھی جاتی ہے۔

کرن جوہر کے وزن میں اچانک کمی رونما ہونے والی تو لوگ حیران رہ گئے اور بہت سے لوگ متجسس ہوئے کہ آخر کرن جوہر ایسی کون سی دوا استعمال کر رہا ہے جس کے نتیجے میں اس کا وزن راتوں رات قابلِ رشک حد تک گرگیا ہے۔

معاملہ اس وقت بگڑا جب مہیپ کپور نے معروف ٹی وی شو ’فیبیولس لائوز آف بالی وڈ وائوز‘ میں اُن لوگوں پر سخت تنقید کی جو اپنے مفاد کے لیے اوزیمپک ڈٹ کر استعمال کر رہے ہیں یعنی وزن کم کرنے کے لیے اس سے مدد لے رہے ہیں۔

مہیپ کپور کا کہنا تھا کہ اوزیمپک بنیادی طور پر شوگر کے مریضوں کے لیے ہے۔ جب لوگ وزن گھٹانے کے لیے یہ دوا بڑے پیمانے پر استعمال کرتے ہیں تو شوگر کے مریضوں کو یہ وقت پر نہیں مل پاتی اور ان کی مشکلات بڑھ جاتی ہیں۔

جب لوگوں نے اس حوالے سے کرن جوہر کو ٹرول کرنا شروع کیا تو اُس نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے جیسا لوگ سمجھ رہے ہیں کرن جوہر کا کہنا تھا کہ وزن گھٹانے کے لیے اس نے کوئی دوا استعمال نہیں بلکہ وہ کھانے پینے کے معاملات میں انتہائی نوعیت کی احتیاط برت رہا ہے۔ کرن جوہر کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص دواؤں کا سہارا لیے بغیر بھی وزن گھٹاسکتا ہے۔ معیاری یومیہ خوراک اور تھوڑی سی ورزش کے ذریعے بھی وزن گھٹانا ممکن ہے۔

Diabetes

Ozempic

KARAN JAUHAR

WEIGHT LOSS FRENZY