Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

دو روزہ پاک روس انسدادِ دہشت گردی مشقیں ختم

اختتامی تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ مہمانِ خصوصی تھے، روسی سفیر البرٹ خوروف بھی شریک ہوئے
شائع 25 اکتوبر 2024 09:13pm

انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان اور روس کی افواج کی مشق دروزبہ 7 اختتام پزیر ہوگئیں۔ اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور روس کی مشترکہ مشق دروزبہ 7 دو ہفتے جاری رہیں۔ مشق میں پاک فوج کے اسپیشل فورسز کے دستوں اور روسی فوج کے 54 رکنی دستے نے حصہ لیا۔

انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوئیشن لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ روسی سفیر البرٹ پی خوروف بھی تقریب میں شریک ہوئے اور مشقوں کا مشاہدہ کیا۔

تقریب کے دوران شرکا نے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کا مظاہرہ کیا۔ اس مشق کا مقصد دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو بہتر بنانا تھا۔ انسداد دہشت گردی کے طریق کار اور تکنیک کو بہتر بنانے کیلئے مختلف مشقیں کی گئیں۔

anti terrorism

PAK RUSSIA DRILLS

DARUZBA VII