Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی: حکومت کا 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

وزرات داخلہ نے سرکاری سطح پر یوم سیاہ منانے کے احکامات جاری کر دیے
شائع 25 اکتوبر 2024 07:02pm

وفاقی حکومت کی جانب سے 27 اکتوبر کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزرات داخلہ نے سرکاری سطح پر یوم سیاہ منانے کے احکامات جاری کر دیے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں سی ڈی اے کو یوم سیاہ پر 27 اکتوبر کو سرکاری سطح پر ریلی کے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ یوم سیاہ کے حوالے سے ریلی کے تمام انتظامات کے لئے ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔

مراسلے کے مطابق 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے سرکاری سطح پر ریلی ایکسپریس چوک سے ریڈیو پاکستان تک نکالی جائے گی۔

یوم سیاہ پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال

واضح رہے کہ 27 اکتوبر 1948 کو بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں قبضہ کیا تھا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے کو 77 برس مکمل ہونے پر پاکستان نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 برس مکمل ہونے پر آج قومی اسمبلی میں یوم سیاہ کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔

اسلام آباد

federal government

black day

solidarity with kashmir