Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں سے 4 لاشیں برآمد، شناخت نہیں ہوسکی

نارتھ ناظم آباد میں ایک شخص بے ہوش ملا، علاج کے دوران دم توڑ دیا
شائع 25 اکتوبر 2024 06:58pm

کراچی کے مختلف مقامات سے جمعہ کے روز چارلاشیں ملیں۔ نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد عیدگاہ گراونڈ، کورنگی اور بلدیہ ٹاؤن سے ملنے چاروں لاشوں کی فوری شناخت نہیں ہوسکی۔

نارتھ ناظم آباد سے ایک شخص بے ہوش ملا۔ اس نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ ناظم آباد عید گاہ گراؤنڈ کے نزدیک نامعلوم شخص کی لاش ملی۔

ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی بھٹائی کالونی سے بھی نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے۔ بلدیہ ٹاؤن رحمان گوٹھ کے نزدیک دو سے تین دن پرانی لاش ملی۔ تمام لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد سرد خانے منتقل کردیا گیا۔

karachi

FOUR BODEIS FOUND

DIFFERENT LOCALITIES