Aaj News

جمعہ, اکتوبر 25, 2024  
22 Rabi Al-Akhar 1446  

بھارت چین سرحدی کشیدگی پر بڑی خبر، چین نے لداخ سے فوجی ہٹالیے

کئی سال تک معاملات خراب رہنے کے بعد دونوں ملکوں نے گزشتہ ہفتے معاہدہ کرلیا تھا۔
شائع 25 اکتوبر 2024 06:07pm

لداخ سیکٹر میں بھارت اور چین کے درمیان سرحدی کشیدگی ختم ہوگئی ہے۔ دونوں ملکوں نے گزشتہ ہفتے سرحدی تنازعات دور کرنے کے لیے ایک معاہدہ کرلیا تھا۔ اس معاہدے کے تحت اب چین نے اپنے فوجی پیچھے ہٹالیے ہیں۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق چارڈنگ نالا سیکٹر کے مغرب میں چینی فوجیوں کو ان کی فارورڈ پوزیشنز سے ہٹالیا گیا ہے۔ خیمے اور دیگر عارضی بندوبست بھی ختم کردیا گیا ہے۔

چین اور بھارت کی فوج نے گزشتہ ہفتے ایک خصوصی معاہدے کے تحت لداخ سیکٹر میں ڈِز انگیجمنٹ کا فیصلہ کیا تھا۔ فوجیوں کو پیچھے ہٹاکر کشیدگی کو مکمل طور پر ختم کرنے کا عمل 29 اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

اس کے بعد ماہِ رواں کے آخری دنوں سے دونوں ملکوں کے فوجی سرحد پر چار سال پہلے کے انتظامات کے مطابق گشت شروع کریں گے۔

چینی فوج نے علاقے میں اپنی گاڑیوں کی تعداد نمایاں طور پر کم کرلی ہے جبکہ بھارتی فوجیوں کی تعداد بھی گھٹائی جاچکی ہے۔

چینی فوج نے ڈیمچوک اور ڈیزپانگ میں تمام عارضی انتظامات ختم کردیے ہیں۔ اسٹرکچرز کو ہٹالیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے فوجی اب اپریل 2020 سے پہلے کی پوزیشن پر چلے جائیں گے۔ اس کے بعد وہ پچھلے معمول کے مطابق گشت شروع کریں گے۔

SINO INDIA BORDER STANDOFF

BILATERAL AGREEMENT

DISENGAGEMENT GOES ON