بلوچستان میں رواں سال پولیو کا 21 واں کیس سامنے آگیا
بچے کا تعلق ضلع لورا لائی سے ہے، ملک بھر میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 41 ہوگئی
بلوچستان کے ضلع لورا لائی میں پولیو وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد 21 ہوگئی ہے۔
بلوچستان کے محکمہ صحت کے مطابق ضلع لورا لائی کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
اس سے قبل بلوچستان کے اضلاع قلعہ عبداللہ، چمن، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، خاران، کوئٹہ اور لورا لائی کے بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
لیباریٹری کے ترجمان نے بتایا کہ متاثرہ بچے کو 8 اکتوبر 2024 سے فالج شروع ہوا تھا۔ رواں سال بلوچستان سے 21، سندھ سے 12، خیبر پختونخوا سے 6 اور پنجاب اور اسلام آباد سے ایک ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔ ملک بھر میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم 28 اکتوبر سے شروع کی جارہی ہے۔
بلوچستان
Polio Virus
DISTRICT LORALAI
41 IN PAKISTAN
مقبول ترین
Comments are closed on this story.