Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حامد رضا کا چیف جسٹس قاضی فائز کیلئے ’انتہائی غیر مناسب‘ جملے

سربراہ سنی اتحاد کونسل سوالات پر برہم ہوگئے
اپ ڈیٹ 25 اکتوبر 2024 06:59pm

سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے ریٹائر ہونے والے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے لیے ’انتہائی غیر مناسب‘ جملوں کا استعمال کیا ہے۔

حامد رضا نے خود ہی صحافیوں کو یہ بھی کہ دیا کہ آپ یہ جملے شائع یا نشر نہیں کر سکہیں گے۔

سربراہ سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ آنے والے چیف جسٹس کے لیے نیک تمنائیں ہیں، امید ہے کہ وہ انصاف کے تقاضوں پر فیصلے کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے کسی قسم کی ڈیل کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔

صاحبزادہ حامد رضا عدلیہ کی جانب سے دو وزرائے اعظم کو گھر بھیجنے سے متعلق سوال پر برہم ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کو کرپشن پر گھر بھیجا گیا۔ جب صحافی نے کہاکہ عمران خان پر بھی کرپشن کے الزامات تھے تو صاحبزادہ حامد رضا نے اس سے انکار کیا۔

اسلام آباد

Justice Qazi Faez Isa

Chief Justice Qazi Faez Isa

Sunni Ittehad Council

Hamid Raza