Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

رتن ٹاٹا وصیت میں کتے کیلئے بھی حصص چھوڑ گئے

رتن ٹاٹا بھارت کی ایک انتہائی مقبول ترین شخصیات میں سے ایک تھے جو 86 برس کی عمر میں دنیا سے چلے گئے
شائع 25 اکتوبر 2024 04:07pm
تصویر بشکریہ: اکنامکس ٹائمز
تصویر بشکریہ: اکنامکس ٹائمز

بھارت کے بڑے صنعتی گروپ، ٹاٹا گروپ کے سابق چئیرمین رتن ٹاٹا جانے سے قبل اپنے پالتو کتے ٹیٹو کیلئے بھی حصہ چھوڑ گئے۔

خیال رہے رتن ٹاٹا بھارت کی ایک انتہائی مقبول ترین شخصیات میں سے ایک تھے جو 86 برس کی عمر میں دنیا سے چلے گئے۔ جانے سے قبل وہ ایک وصیت نامہ بھی چھوڑ کر گئے جس میں خاص طور پر ان کے پالتو کتے کا بھی حصہ شامل ہے۔

معروف صنعتکار رتن ٹاٹا، جن کی جائیداد کا تخمینہ تقریباً دس ہزار کروڑ روپے ہے، نے نہ صرف اپنے بہن بھائیوں کے لیے بلکہ اپنے بٹلر اور جرمن شیفرڈ کتے ٹیٹو کے لیے بھی ایک حصہ چھوڑا ہے۔ اپنی وصیت میں، ٹاٹا نے اپنے ایگزیکٹو اسسٹنٹ شانتنو نائیڈو کو دیا گیا قرض بھی معاف کر دیا ہے۔

رتن ٹاٹا کتوں سے محبت کے لیے مشہور تھے۔ اس کے ساتھ ہی وہ دیگر جانوروں کیساتھ بھی لگاؤ رکھتے تھے۔ انہوں نے بھارت کے مختلف شہروں میں جانوروں کے اسپتال بھی قائم کیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رتن ٹاٹا کے اثاثوں میں علی باغ میں 2 ہزار مربع فٹ کا بیچ بنگلہ اور ممبئی کے جوہو تارا روڈ پر ایک دو منزلہ گھر شامل ہے۔ اس کے علاوہ ان کے پاس 350 کروڑ روپے سے زائد کے بینک ڈپازٹس تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہ ٹاٹا سنز میں 0.83 فیصد حصص کے مالک ہیں، جو کہ ٹاٹا گروپ کی پیرنٹ کمپنی ہے، جس نے خاندانی کاروباری سلطنت سے اپنا تعلق مضبوط کیا۔

رتن ٹاٹا کی محبت کی ادھوری داستان، خاتون بالی ووڈ کی نامور حسینہ تھیں

ان کی وصیت میں بہن بھائی، بٹلر اور خاص طور پر ان کا جرمن شیفرڈ کتا، ٹیٹو بھی شامل ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رتن ٹاٹا نے موت سے قبل اس بات کو یقینی بنایا کہ ان کے پیاروں بشمول ان کے پالتو کتے ٹیٹو کا ان کے جانے کے بعد خیال رکھا جائے۔

ٹیٹو کو ایک لامحدود دیکھ بھال حاصل ہوگی اور اس کی دیکھ بھال ٹاٹا کے قابل اعتماد باورچی، راجن شا کریں گے۔

assets

Ratan Tata

tito dog

ratan tata will