Aaj News

جمعہ, اکتوبر 25, 2024  
21 Rabi Al-Akhar 1446  

گوری خان شاہ رخ خان سے کم عمری میں شادی پر کیوں راضی ہو گئیں؟

یہ جوڑا آج شادی کی33 ویں سالگرہ منا رہا ہے
شائع 25 اکتوبر 2024 03:47pm

بالی ووڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان کی اہلیہ اور بزنس وومن گوری خان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کم عمری میں شادی کا فیصلہ کیوں کیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوری خان نے اپنی شادی کی سالگرہ پرایک انٹرویو میں بتایا کہ جب میری اور شاہ رخ کی شادی ہوئی تھی تو میری عمرصرف22 برس تھی اور شاہ رخ اس وقت اداکاری کے میدان میں اپنے قدم جمانے کی کوشش کر رہے تھے۔

راجیش کھنہ پر غلط تبصرہ کرنے پر ٹوئنکل کھنہ نصیرالدین شاہ پر برہم

میڈیا رپورٹس کے مطابق گوری نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب ان کی شادی ہوئی تھی تو ان کی اور شاہ رخ کی محبت کافی پرانی ہوچکی تھی وہ ایک دوسرے کو آٹھ سال کے عرصے سے جان رہے تھے۔

شروع شروع میں کنگ خان دہلی میں ہی اداکاری کر رہے تھے لیکن اپریل 1991ء میں ان کی والدہ کے انتقال کے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں قدم رکھنے کا سوچا اور جون 1991ء میں انہیں مختلف فلموں کی پیشکش ہوئی جس کے لیے انہیں ممبئی منتقل ہونا تھا۔

گوری خان نے بتایا کہ شاہ رخ خان نے ممبئی میں فلمیں کرنے پر رضامندی ایک شرط پر ظاہر کی تھی کہ میں بھی ان کےساتھ ممبئی جاوں گی اوراس کی وجہ بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں بار بار اپنی فیملی سے ملنے کے لیے ممبئی سے دہلی آنا جانا پڑے گا۔

گوری خان نے جلدی شادی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ کو ڈرتھا کہ کہیں بڑا اسٹار بننے کے بعد ان کانام کسی اور اداکارہ کے ساتھ نہ جوڑ دیا جائے اوراس اسکینڈل کو دیکھ کرمیرا ان سے شادی کا ارادہ نہ تبدیل ہوجائے اوران کا یہ خوف کسی حد تک درست بھی تھا۔ یقینا ایسی صورت میں میں ان سے شادی نہ کرتی۔ اس لیے ہم نے 25 اکتوبر1991 میں شادی کرلی۔

شاہ رخ خان اور گوری کی شادی اس اعتبار سے بھی انوکھی تھی کہ یہ شادی تین مختلف طریقوں سے کی گئی، جس میں اسلامی طریقے سے نکاح ، ہندو مذہب کے سات پھیرے اور بھارتی قانون کے تحت شادی کو رجسٹر کروایا گیا تھا۔

یادرہے کہ آج ان کی شادی کو تینتیس سال کا عرصہ گذر چکا ہے اور یہ جوڑا شادی کی33 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔

Bollywood

entertainment

lifestyle

شخصیات