Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سمندری طوفان ڈانا بھارتی ریاست اڈیشہ کے ساحل سے ٹکراگیا

طوفان کے باث 10لاکھ افراد کی نقل مکانی
شائع 25 اکتوبر 2024 12:57pm

سمندری طوفان ڈانا بھارتی ریاست اڈیشہ کے ساحل سے ٹکراگیا، جگت سنگھ پور، کیندراپاڑا، بھدرک، اور بالاسور میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔

علاقے میں ایک سو دس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں، درخت جڑ سے اکھڑ گئے، طوفان کے باعث دس لاکھ افراد پہلے ہی نقل مکانی کر چکے ہیں۔

جنوبی کوریا میں اسرائیلی سفارت خانے پر حملہ

طوفان اور بارشوں سےپروازوں کا شیڈول بھی متاثرہوا ہے۔ بھارتی حکام نے کئی دفاتر اور اسکول بند کر دیے ہیں اور ہنگامی حالات کے پیش نظر فوج، بحریہ، کوسٹ گارڈ اور امدادی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔

یاد رہے کہ انڈیا کے مشرقی ساحل طویل عرصے سے سمندری طوفانوں کا شکار ہیں۔

گزشتہ سال انڈیا میں مہلک طوفان سے 523 افراد ہلاک ہوئے اور ایک اندازے کے مطابق 2.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

world