Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیوی ساحل پر گھوڑے جیسی شکل والی سمندری مخلوق ماہی گیروں کے ہاتھ لگ گئی

سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہوئی تو صارفین نے مختلف تبصرے کرنا شروع کیے
شائع 25 اکتوبر 2024 11:48am
تصویر بشکریہ یونی لیڈ
تصویر بشکریہ یونی لیڈ

آسٹریلیا میں ماہی گیروں نے گہرے سمندر سے عجیب و غریب چہرے والی مچھلی پکڑلی۔ غیر معمولی شکل کی وجہ سے اس مچھلی کو ”ڈومز ڈے فش“ کا نام دیا گیا ہے۔

ماہی گیروں کی اس انتہائی غیر متوقع دریافت نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے جزائر تیوی کے میلویل جزیرے کے قریب ایک نایاب اور خوفناک مچھلی پکڑی گئی۔

رپورٹ کے مطابق انسانی قد سے بھی لمبی اس پراسرار مچھلی کو اور مچھلی (Oarfish) کہا جاتا ہے۔

مذکورہ مچھلی سائز میں لمبی، بڑی پلیٹ کے سائز کی آنکھیں جس کا سر گھوڑے سے مشابہت رکھتا ہے۔

یہ عام طور پر سمندر کی ایک ہزار میٹر تک کی گہرائی میں رہتی ہیں، جس کی وجہ سے ان کا ظارہ کم ہی دیکھنے کو ملتا ہے۔

خلائی مخلوق کا اشارہ؟ آسٹریلیا کے ساحل پر پراسرار ’سیاہ گیندیں‘ برآمد

اورفش شاذ و نادر ہی زندہ نظر آتی ہے، اور اکثر ساحل سمندر پر مردہ پائی جاتی ہے۔

نایاب مچھلی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے کمنٹس سیکشن کا رخ کیا۔

ایک صارف نے کہا یہ مچھلی سائنس فکشن فلموں میں موجود مچھلی کی طرح نظر آتی ہے۔

دوسرے صارف نے لکھا کہ میں نے اس سے پہلے کبھی ایسی مچھلی نہیں دیکھی، کیا دلکش مخلوق ہے۔

deep sea

doomsday fish

Melville Island