Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حنا آفریدی نے سلمان خان سے محبت کا کھلااعلان کر دیا

سلمان خان اب بھی ہر دل کی دھڑکن ہیں
شائع 25 اکتوبر 2024 11:10am

ڈرامہ انڈسٹری میں حنا آفریدی ایک نیا چہرہ ہیں، جنہوں نےپہلی سی محبت اور حال ہی میں اکھاڑہ میں کام کیا ہے ان کی خوبصورتی اور ٹیلنٹ کو مداحوں کی جانب سے پیار اور ستائش ملی۔ انہوں نے حال ہی میں سلمان خان سے اپنی محبت کا اعلان کیا ہے۔

دبنگ اسٹارسلمان خان بالی ووڈ کے بڑے ستاروں میں سے ایک ہے ، جن کے مداح بھارت کی طرح پاکستان میں بھی پھیلے ہوئے ہیں۔ کئی دہائیوں سے فلموں میں کام کرنے والے سلمان خان اب بھی ہر دل کی دھڑکن ہیں اور مداح ان کی فلمیں اور اداکاری دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ حنا آفریدی بھی ان کی بہت بڑی فین ہے۔

بوائے فرینڈ کے حوالے سے وینا ملک کی اوور ایکٹنگ ٹرولنگ کا شکار

حنا ایک شو میں مہمان تھیں جہاں انہوں نے اپنی خوبصورتی کے بارے میں بات کی جسے ہر کسی نے سراہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ہر روز آئینہ دیکھتی ہیں اور وہ جانتی ہیں کہ وہ خوبصورت ہیں۔ وہ صرف دعا کرتی ہے کہ ان کی سیرت بھی ان کے چہرے کی طرح خوبصورت رہے۔

انہوں نے سلمان خان سے اپنی محبت کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال قبل تک اگرانہیں موقع ملتا تو وہ سلمان خان سے شادی کر لیتی لیکن اب وہ زیادہ حقیقت پسند ہیں اور جانتی ہیں کہ یہ صرف ایک کرش ہے۔ لیکن وہ واقعی سلمان خان سے محبت کرتی ہیں۔

entertainment

lifestyle